سوات(سہیل باچا)ڈپٹی کمشنر سوات کا لنڈاکے چیک پوسٹ کے قریب فلیکس بورڈ ہٹانے کے احکامات جاری ، سوات کو دنیا کے سامنے خوبصورت ترین اور مثالی علاقہ ثابت کرکے رہیں گے، سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی سوات عامر افاق نے کہا کہ سوات میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ شروع کردیا ہے، جس سے یہ وادی اور اس کا حسن مزید نکھر جائیگا، انہوں نے کہا کہ بریکوٹ سوات کا گیٹ وے اس لئے یہاں پر دیواروں پر فن پارے اور خوبصورت فن خطاطی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ لنڈاکے کے قریب لگے فلیکس بورڈ فوری طور پر ہٹائی جائے ، ضلعی انتظامیہ فلیکس بورڈ کیلئے سائز جاری کرے گی اس کے بعد بڑے بورڈ لگائیں جائیں گے، انہوں نے کہا ک شموزئی پل کے قریب پکنک پوائنٹ بھی بنائے جائین گے، اس حوالے سے خصوصی انٹر ویو کل اپ سوات نیوز پر ملاحظہ کریں۔
1,724 total views, no views today



