سوات(سہیل باچا ، ریاض احمد سے)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ نے پی ٹی ائی کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد پر سنگین ترین الزامات عائد کردیئے ، لاکھوں کی پراپرٹی کروڑوں تک کیسے پہنچی، پچاسی لاکھ کی گاڑی کہاں سے ائی، امریکہ میں کیا گل کھلایا ، یہ سب باتیں عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر بختیار خان، جی ایس ارشد خان ، امین اللہ ، ریاض علی ، اور بابو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد اے این پی کیخلاف باتیں تو بہت کرتے ہیں لیکن کبھی اپنے گریباں میں جھانکا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد کا ایک گھر اور بنک میں دو لاکھ پچاس ہزار رروپے تھے، جب وہ ایم پی اے بنا لیکن اج وہ پچاسی لاکھ روپے کی موٹر کار میں گھومتا ہے، کروڑوں روپے کا گھر تعمیر کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ چار سال میں اتنے پیسے کہاں سے ائیں، انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے ایم پی اے نے خود کتنی کرپشن کی ہے، تبدیلی سرکار کو ڈاکٹر امجد کا کرپشن دکھائی نہیں دے رہا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد اگر باز نہ ایا تو پھر اے این پی بھی خاموش نہیں رہے گی۔ پریس کانفرنس میں مزید کیا کہا گیا کل اپ سوات نیوز پر ویڈیو ملاحظہ کرے ۔
1,158 total views, no views today



