سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات انٹرسکولز سپورٹس فیسٹول کی سالانہ تقریب انعامات کی تقریب ، اس موقع پر طلباء نے مختلف پروگرامات پیش کئے ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ ڈائریکٹر سپورٹس افتخارخان شموزئی ، ڈی ای او سوات نواب علی ، ڈی ای او شانگلہ محمد آمین ، ڈی ای او دیر لوئر اور اپر کثیر تعداد میں سکولوں کے سربراہان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں کھیلوں کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، اس سے جہاں امن وامان کے قیام میں مدد ملتی ہے وہاں پر ایک مضبوط اور صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی مدد ملتی ہے ، کھیل کود نوجوانوں کا بنیادی حق ہے ، سوات میں اس قسم کے تقریب کا انعقاد محکمہ تعلیم سوات کا کارنامہ ہے ، ضلعی حکومت سپورٹس کی ترقی میں ہر موڑ پر تعاون کرے گی ، ڈی ای او سوات نے کہا کہ میں کامیاب تقریب کے انعقاد پر تمام کمیٹی کے اراکین ، جنرل سیکرٹری محمد جاوید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو خاطر خواہ انعامات سے نوازا ، جنرل سیکرٹری نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے طلباء کھلاڑیوں کو درپیش مسائل بیان کئے اور کہا کہ ہم نے ا س بار جو انعامات فراہم کئے ہیں شاہد کہ صوبے کے کسی بھی ضلع میں فراہم نہیں کئے ہو ، انہوں نے بھی تمام منتظمین کا بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام کامیاب کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ، اختر حسین نے پروگرام کی کمپیرنگ کی اور اخر میں مہمانوں نے بار ی باری کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹ ، شیلڈز ، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی ۔
1,458 total views, no views today



