کبل(الطاف خان سے ) سوات یوتھ اینڈ کلچر شو میں تحصیل کبل کے صحافی اور اہم شخصیات مکمل طور پر نظر انداز ،اقربا ء پر وری اور پسند نا پسند کے تمام سا بقہ ریکارڈز توڑدےئے گئے من پسند افراد کو ایوارڈ زسے نواز گیا۔تفصیلات کے مطابق دسٹرکٹ گورنمنٹ سوات کے جانب سے منعقدہ یوتھ اینڈ کلچر شو میں تحصیل کبل کے صحا فیوں اور اہم سما جی و سیا سی شخصیات کو مکمل طور پر ایواڈز کی تقسیم میں نظر انداز کر کے ذاتی پسند و نا پسند اور آقرباء پروری کے تمام سا بقہ ریکارڈز توڑ دیے گیے ہیں ،جبکہ صرف اور صرف من پسند افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیاجس پر عوامی حلقوں اور تحصیل کبل کے صحافیوں نے سخت تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے عوامی حلقوں کے مطا بق اگراس ایوارڈ شو کانام یوتھ اینڈ کلچر شو مینگورہ رکھ دیا جاتا تو زیا دہ بہتر ہوتا کیونکہ اس پروگرام میں دیگر علاقوں کے لوگوں کو با لکل توجہ نہیں دی گئی ۔
1,702 total views, 2 views today
Comments