مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) تحریک تحفظ حقوق قدیمی قوم سواتی کے مرکزی صدر شیرین محمد سواتی مرکزی سینےئر نائب صدر حاجی سلطان زرین سواتی صوبائی صدر ڈاکٹر نور حبیب اور مرکزی ترجمان سیراج الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ حقوق قدیمی قوم سواتی کا مقصد اس قوم کی حقوق اور انکی شناخت حاصل کرنا ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی جایئگی انہوں نے کہا کہ قدیمی قوم سواتی اپنے ایک شاندار تاریخ رکھتے ہیں جس نے ساڑھے بارہ سال حکومت کرکے ایک زندہ قوم کی تاریخ رقم کردی ہے لیکن بد قسمتی سے ایک سازش کی نتیجے اس بہادر قوم کو تقسیم کرکے اس قوم کی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ اج یہ قوم الگ الگ علاقوں اور حصوں میں تقسیم ہے لیکن اب یہ قوم جاگر اپنے حقوق لیکر دم لیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں قدیمی قوم سواتی کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے میں پہلے بار قدیمی قوم سواتی کی بڑی تعداد میں قائدین اور عام لوگوں نے شرکت کی جلسے سے رحمانی گل فرمان علی ایڈوکیٹ سواتی طوطی رحمان فضل محمد ایڈوکیٹ حشمت اللہ سواتی دیر پائیں مانی گل ممبر سعید احمد سواتی نواب دیر شاہ وزیر خان ناظم احسان اللہ سواتی بہادر خان عبدالرحیم سواتی خلیل جان عظیم خان عمرزادہ اور دیگر نے بھی خطاب کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اب قدیمی قوم سواتی بیدار ہوچکے ہیں اور اپنے حقوق لیمے کیلئے اب وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کی تحت وہ قوم جس نے ساڑھے بارہ سال حکومت کی ہے اس قوم الگ الگ کرکے اس قوم کی شناخت ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اب مذید ایسا نہیں ہوگی اور تحریک تحفظ حقوق قدیمی قوم سواتی اپنے حقوق اور شناخت کولیکر دم لیں گے انہوں نے پوری ملک میں تمام قدیمی قوم سواتی سے اپیل کی کہ وپ تحریک تحفظ قدیمی قوم سواتی کیساتھ اپنے رابطے مضبوط بناکر اس تحریک کو کامیاب بنائے اور اپنے قائدین جس نے کئی سالوں سے اس قوم کو ایک بار پھر ایک جگہ پر جمع کرنے کیلئے دن رات کوشش کی ان قائدین کاساتھ دیں اور اس تحریک کو کامیاب بنادیں انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ایک غیر سیاسی تحریک ہے اور اس تحریک کامقصد صرف اور صرف اس قوم کی حقوق اور شناخت لینا ہے جو انکی ملک میں اباد دیگر قوموں کی طرح جمہوری ائینی اور قانونی حق ہے ۔
3,370 total views, no views today



