مٹہ (رحیم خان )جنگل بچاو کمیٹی چتکارئی مٹہ کے چیرمین مختیار نے کہا ہے کہ چتکاری کی جنگل کی کمپارٹ نمبر 21اور22میں کسی قسم کی کٹائی نہیں ہوئی ہے اور ان کمپارٹ میں کٹائی کی بارے میں جو باتیں اور تصاویر شائع کی گئی ہے وہ اس علاقے کی نہیں بلکے کسی اور جگہ کا ہے اور محکمے سمیت یہاں کے جنگل بچاو کمیٹی اور مقامی چوکیداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک مذموم کوشش کی گئی ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پر اس وقت جنگل مقامی چوکیدارون محکمہ فارسٹ اور جنگل بچاو کمیٹی کی ملکر کوششوں سے مکمل طور پر محفوظ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگل بچاو کمیٹی کے دیگر ممبران کے ہمراہ مٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمیٹی ممبران چمن عبدالسلام علی محمد عثمان فرحت شیرین عبدالرحیم ابراھیم امان اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے جنگل بچاو کمیٹی چتکارئی کے چیر مین مختیار نے کہا کہ اس وقت چتکارئی مٹہ کی کمپارٹ نمبر 21اور 22میں کسی قسم کی کٹائی نہیں ہوئی ہے اور الزامات ان کمپارٹ اور علاقے میں جنگل کی کٹائی کی بارے میں لگائی گئی ہے وہ مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے جبکہ جو تصاویر اور دیگر مواد کو بطور ثبوت پیش کی گئی ہے وہ بھی اس علاقے کی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت یہاں پر جنگل کو بچانے کیلئے مقامی لوگوں پر مشتمل چوکیدار ڈیوٹی کرتے ہیں جبکہ جنگل بچاو کمیٹی کے تمام ممبران بھی دن رات اپنے ڈیوٹی کرتے ہیں جبکہ مقامی چوکیداروں اور مقامی جنگل بچاو کمیٹی کیساتھ ساتھ محکمہ فارسٹ کے تمام اہلکار سمیت رینجر مٹہ ڈی ایف او سوات بھی جنگلات کو بچانے کیلئے پوری ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض پوری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکے محکمہ فارسٹ کے مقامی اہلکاروں سمیت تمام افسران پر مکمل اعتماد ہے اور اس وقت محکمہ فارسٹ کے مقامی اہلکار افسران مقامی چوکیدار اور مقامی جنگل بچاو کمیٹی چتکارئی اس علاقے اور خصوصاً کمپارٹ نمبر 21اور22کو مکمل طور محفوظ بنادی ہے اور یہاں پر کسی قسم کی غیر قانونی کٹائی کا کوئی امکان نہیں اور نہ کوئی کرنے کی ہمت کر سکتے ہیں
1,536 total views, no views today



