مینگورہ، ملم جبہ فیڈر سے چارباغ کو بجلی کی فراہمی ،شدید لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف ملم جبہ کے سینکڑوں عوام سڑکوں پر نکل ائیں ،میں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ،واپڈا کو تین دن کی ڈیڈلائن گزشتہ روز ملم جبہ ،کشورہ ،سپینے وابہ ،ملم ،اور دیگر علاقوں کے سینکڑوں عوام سڑکوں پر نکل ائیں اور انہوں نے ملم جبہ مینگورہ مین روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار نائب نظامت عزیز اللہ خان ،راحت شاہ ،سردار علی اور دیگر نے کہا کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور ملم جبہ جیسے سیاحتی علاقے جو رمضان المبارک میں بھی سیاحوں کا گڑھ ہے اس موقت لوڈشیڈنگ کے وجہ سے مقامی لوگوں سمیت انے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ واپڈا کی جانب سے یہاں کے عوام کے ساتھ ایک اور ظلم کیا گیا اور یہاں سے چارباغ کو بجلی فراہم کی گئی ہے جس کے وجہ سے یہاں پر وولٹیج نہایت ہی کم ہوگیا ہے اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے دھمکی دی اگر تین روز تک ہماری مسئلہ حل نہ کیا گیا اور چارباغ کو دی جانے والی بجلی بند نہ کی گئی تو ہم مینگورہ تک لانگ مارچ کرینگے اور واپڈااور کمشنر ملاکنڈ کے افس کے سامنے دھرنا دینگے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
387 total views, no views today


