مینگورہ ،ڈیڈک سوات کے چئرمین ایم پی اے فضل حکیم نے دو دن قبل واپڈا حکام کو الٹی میٹم دیا تھا کہ تین دنوں میں مینگورہ شہر میں بجلی نظام درست کرکے ملم جبہ کو مینگورہ کے فیڈر سے الگ کردیاجائے ، جس پر واپڈا حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف ملم جبہ کو مینگورہ سے الگ کردیا ، بلکہ مینگورہ میں فیڈر ٹو نے بھی کام شروع کرکے مینگورہ کو دو فیڈروں میں تقسیم کردیا ، ادھر واپڈا حکام نے فیڈرز پر بوجھ کم کرنے کیلئے بنڑ طاہر آباد اور اینگروڈھیرئ کو بھی الگ کردیا ،
اس حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم خان نے بتایا کہ علاقے کے عوام کا یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا کہ مینگورہ فیڈر سے ملم جبہ کو الگ کردیاجائے اور مینگورہ شہر پر بوجھ کم کیاجائے جس پر میں نے واپڈا ایکسین کو تین دنوں کا الٹی میٹم دیا تھا، اور دو جولائی سے ملم جبہ کو مینگورہ سے الگ جبکہ اینگروڈھیرئ کو بھی بنڑ طاہر آباد سے الگ کردیاگیا ، اس سلسلے میں مینگورہ میں فیڈر ٹو نے بھی کام شروع کردیا ہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ ٹرانسفارمر مرمت کرنے کیلئے چندے اکٹھے کررہے ہیں ان کو چندوں سے گریز کرناچاہئے کیونکہ یہ عوام کا نہیں بلکہ واپڈا اور حکومت کی ذمہ داری ہے آئندہ کیلئے جہاں بھی ٹرانسفارمر خراب ہو جائے تو ہمیں اطلاع دی جائے تا کہ بروقت ٹرانسفارمر مرمت کیاجاسکے۔
513 total views, no views today


