بریکوٹ، ملک کی دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہیں ،عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ واپڈا نے سوات عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہیں ،سحر ی ،افطاری اور نماز کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کرنا سراسر نا انصافی ہیں ،ایک طرف شدید گرمی تو دوسری طرف گھنٹوں گھنٹوں بجلی کی بندش نے سوات عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں ۔
لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری زندگی بُری طرح متاثر ہورہا ہے ،جس کی وجہ سے سوات می بے روزگاری کا نیا سیلاب اُمڈ ایا ہے ،اس کے علاوہ بجلی کی انکھ مچولی کی وجہ سے ٹیوب ویلز رُک گئی ہیں ،اور کروڑوں روپوں کے باغات سوکھ رہے ہیں ،جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ۔اسطرح سوات جو کہ اس کا شمار خیبر پختونخواہ میں 100فیصد بلوں کی ریکوری والے علاقوں میں کی جاتی ہے۔یہاں پر بجلی چوری یا کُنڈا کلچر کا کائی کیس ابھی تک سامنے نہیں ایا ہے اس کی بناء پر سوات کی بجلی صارفین کو کم سے کم لوڈشیڈنگ دینا چائیے تھی ،مگر اس پر کوئی عمل درامد نہیں ہورہا۔سوات میں اس وقت بجلی بلوں کی ادائیگی کی شرح 100 فیصد ہیں لیکن 100 فیصد بجلی بلز ادا کرنے کی صورت میں بجلی کے بد ترین لوڈشیڈنگ کا صلہ مل رہا ہے ۔سوات میں اس وقت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چودہ سے سولہ گھنٹے تک پہنچا دیا گیا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے ،عوامی حلقوں کے مطابق واپڈا والے فالٹ اور نِت نئے بہانوں سے گھنٹوں گھنٹوں بجلی بند کردیتی ہیں ،لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اُنہیں پوچھنے اور منع کرنے والا کوئی نہیں ہے، علاقے کے نومنتخب صوبائی و قومی ممبران غائب ہیں ،علاقے کے عوام فریاد کس کو کریں ۔۔؟عوام ذمہ دار حکام کو بددعائیں دینے لگے ہیں ۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سوات میں بے روزگاری نے ڈیرئے ڈال لئے ہیں۔ امسال لوگوں کی اُمید تھی ،کہ صوبائی ومرکزی حکومت کے دعووں کے تحت لوڈشیڈنگ میں شائد کمی واقع ہوجائے ،تاہم لوگوں کی یہ اُمید پوری نہ ہوئی ۔اور گزشتہ سالوں کی نسبت امسال لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بعض علاقوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔اہلیان علاقے نے انتظامیہ سے پُرزور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ازجلد شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ بند کیا جائے ورنہ ہم سڑکوں پر نکل ائینگے ۔سوات میں اس وقت بجلی بلوں کی ادا ئیگی کا شرح سوفیصد ہے لیکن سوفیصد بجلی بلز ادا کرنے والے علاقے کے عوام کو صلہ بدترین لوڈشیڈنگ کی صورت مل رہا ہے۔ اور اب سوات کے عوام تنگ اکر کسی سے بھی مطالبہ نہیں کرتے ہوئے محکمہ واپڈا سوات اور حکمرانوں کو بددعاؤں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا ۔
480 total views, no views today


