سوات،سوات میں ماہ رمضان کے دوران ڈیلران نے مشروبات کی بلیک مارکیٹنگ اور من پسند نرخ مقرر کردئے ،اعلیٰ کوالٹی کے مشروبات کو ذخیرہ کرکے دکانداروں سے بھی مقررہ نرخ وصول کیا جارہا ہے ،مقامی شہری رضا خان نے بتایا کہ تاج چوک میں مشروبات کے ڈیلران نے اعلیٰ کوالٹی کے مشروبات کو ذخیرہ کرلیا ہے اور من پسندنرخ بھی مقررکیا گیا ہے ،پرچون دکانداروں
سے تھوک ریٹ کی بجائے پرچون ریٹ وصول کیا جارہا ہے اور اس کے باوجود دکانداروں کی ڈیمانڈک کے مطابق مشروبات بھی نہیں دئے جاتے انہوں نے کہاکہ ایک لیٹر والا شربت140روپے ،ڈیڑھ لیٹر والا شربت240روپے جبکہ جمبوسائز کے تھوک ریٹ بھی 470روپے وصول کیا جارہا ہے تو پرچون دکاندار کس طرح پرچون ریٹ پر فروخت کریں گے یہی وجہ ہے بڑے ڈیلران کے بجائے پرچون فرو ش ہی انتظامیہ کی آنکھ کے نیچے آکر چالان پاتے ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ڈیلران کے گوداموں پر چھاپہ مارے اور مشروبات کاتھوک ریٹ یقینی بنائے تاکہ پرچون فروش بھی عوام سے ذیادہ نرخ وصول نہ کریں ۔
434 total views, no views today


