سوات، سوات میں ڈینگی کے خلاف محکمہ صحت کے ایل ایچ ڈبلیوز ،اے ڈی سی ،ایل ایچ ایس اور ڈرائیور ز کا گھر گھر اور بیرون سروے جاری ہے ایل ایچ ڈبلیوز پروگرام ایسوسی ایشن کے صدر ناہید بہادر نے کے مطابق ڈینگی کے خلا ف آگاہی اور لاروے تلف مہم 29جون کو شروع کیا گیا ہے جوکہ 8جولائی تک جاری رہیگا اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دس روز میں ستر ہزا ر
سے زائد گھروں کا گھر گھر سروے کیا جس میں 1100سے زائد ایل ایچ ڈبلیوز ،ایل ایچ ایس اور ڈرائیورز حصہ لے رہیں جن میں 900سے زائد ایل ایچ ڈبلیوز ،ایل ایچ ایس اور ڈرائیور ز شامل ہیں جس میں تحصیل کبل کے علاقوں کوزہ بانڈئی ،برہ بانڈئی ،مٹہ میں تین مقامات ،آمانکوٹ ،فیض آباد ،رنگ محلہ ،ملوک آباد ،بنڑ ،شاہدرہ اور دیگر ہائی ریسک یونین کونسلوں میں چالیس سے زائد مقامات پر ڈینگی کے لاروے برآمد کرلئے گئے تاہم ایل ایل ڈبلیوز ،ایل ایچ ایس کے بروقت نشاندہی پر نہ صرف ڈینگی کے یہ لاروے برآمد کئے گئے بلکہ اس کو تلف بھی کردیا گیا اُنہوں نے کہا کہ ہمارے اے ڈی سی کافی محنت کررہی ہے اور وہ وقتاً فوقتاً ضلع بھر کے ایل ایچ ڈبلیوز ،ایل ایچ ایس اور دیگر متعلقہ اہلکاروں سے رابطے میں رہتی ہے جس کیو جہ سے ہماری ایل ایل ڈبلیوز اورایل ایچ ایس اور ڈرائیور ز کے مدد سے ہم اتنے بڑے پیمانے پر ڈینگی لاروں کے برآمد کرنے اور خاتمے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
462 total views, no views today


