مٹہ ( رحیم خان سے ) جمعیت علماء اسلام مٹہ کے رہنماء عظمت علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل میں ایک مظبوط قوت بن چکی ہے اور انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں جے یو ائی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے صوبے میں حکومت بنایئنگے انہوں نے کہا کہ عوام مزید کسی کی جھوٹ اور دھوکے میں نہ ائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں اس وقت جمعیت علماء اسلا م پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام بڑی تعداد میں دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر جے یو ائی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی حقوق حاصل کرنا اور غریب عوام کو انکی حق انکی دہلیز پر دینا جے یو ائی کے اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو عوام کی حقوق عوام کی دہلیز پر دیکر دم لیں گے
1,328 total views, no views today



