مٹہ ( رحیم خان ) پاکستان تحریک انصاف کے ویلج کونسل ناظم شور 1 عمرحیات خان اورتحصیل کونسلر یونین کو نسل شور محمد رحیم نے کہا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے اس وقت مٹہ تحصیل کے تین یونین کونسلوں شور ارکوٹ اور پیرکلے کیساتھ سوتیلی ماں والی سلوک شروع کی ہے جو یہاں کی عوام کیساتھ سراسر زیادتی اور ظلم ہے انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی نے مٹہ تحصیل میں دس یونین کو نسلوں کو ترقیاتی فنڈز دینا اور صرف ان تین یونین کونسلوں کو سراسر نظر انداز کرنا سلیم الرحمان کے ان یونین کونسلوں کی عوام کیساتھ جن الیکشن میں انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا تھا عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر ممبر قومی اسمبلی نے یہاں کی عوام اور علاقے کی حق یہاں کی عوام اور علاقے کو نہیں دیا تو یہاں کی عوام عدالت جانے کیساتھ ساتھ ممبر قومی اسمبلی کے گھر کی سامنے دھرنا دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس حلقے کی ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے اپنے حالیہ ترقیاتی فنڈز اور ترقیاتی کاموں میں مٹہ تحصیل کے دس یونین کونسلوں کو شامل کرکے یونین کونسل شور یونین کونسل ارکوٹ اور یونین کونسل پیرکلے کو پہلے کی طرح یکسر نظرانداز کرکے یہاں کی عوام کیساتھ اپنے عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان یونین کونسلوں کی عوام کی بھی ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان کو بھاری اکثریت میں ووٹ دیکر کامیاب کیا تھا لیکن انہوں نے عوام کی اس اعتماد کا صلہ یہ دیا کہ انہوں نے اپنے تمام ترقیاتی فنڈز اور ترقیاتی کاموں میں ان تین یونین کونسلوں کو نظر انداز کرکے عوام کو انکی محبت کے بدلہ دیا ہے جو سراسر زیادتی اور ظلم ہے اور اس ظلم اور زیادتی پر اب یہاں کی عوام خاموش نہیں رہینگے انہوں نے کہا کہ وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر سلیم الرحمان نے ان تین یونین کونسلوں کی عوام اور علاقے کی حق یہاں کی عوام اور علاقے کو نہیں دیا تو وہ عدالت جانے کیساتھ ساتھ یہاں کی ہزاروں عوام ممبر قومی اسمبلی کے گھر کی سامنے دھرنادینگے اور اپنا حق لیکر رہینگے جس کی تمام تر ذمہ داری خود سلیم الرحمان پر ہوگی انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیرمین عمران خان سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے
1,409 total views, no views today



