خوازہ خیلہ (حسین آحمد سے ) صوبہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اینٹی کرپشن ایم پی اے ڈاکٹرحیدرعلی خان نے کہا ہے کہ ترقی اورخوشحالی کاتسلسل جاری رکھنے کیلئے آئندہ بھی تحریک انصاف کاساتھ دیناناگزیرہے ، عوام نے تحریک انصاف کوآئندہ بھی کامیاب کرانے کاتہیہ کررکھاہے تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرا نام ہے آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پرلڑیں گے ، حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے بانڈئی خوازہ خیلہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدر سعیدخان اوردیگرنے بھی خطاب کیا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان بھی کیا، ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ عوام سیاسی طورپراب سمجھ چکے ہیں ۔ کہ اگرترقی اورخوشحالی مقصود ہوتو تحریک انصاف کو کامیاب کراناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کا یہ سفرجاری رکھنے کیلئے عوام کو آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کاساتھ دیناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے پرتوجہ دے رہی ہے اور عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اوریہی وجہ ہے کہ لوگ دیگرسیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شامل ہورہے ہیں جو آئندہ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے حق میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
1,142 total views, no views today



