مینگورہ، سرینہ ایمپلائزیونین سی بی اے کے صدر عبدالسلام اورجنرل سیکرٹری اکرام اللہ نے کہا ہے کہ سرینہ انتظامیہ ایک سازش کے تحت ملازمین کوفارغ کرنے میں مصروف ہے ،روزانہ کی اجرت پر رکھنے والی بات میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ حال ہی میں وہاں سے نکالے جانے والے دوملازمین میں سے ایک ایمپلائزیونین میں رجسٹرڈتھا
جس کا ریکارڈکوجود ہے،مشترکہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہاں پرڈیلی ویجز کو تیس دن کام کرنے کے بعد نوہزاردوسودس روپے دے دئے جاتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے کیونکہ 2013میں حکومت نے چھبیس دنوں کی اجرت کادس ہزارروپے دینے کا اعلان کیا تھا مگرسرینہ انتظامیہ اس پر چشم پوشی کررہی ہے اس کے علاوہ اگر ایک ماہ کے دوران کوئی ملازم چھٹی کرے تو اس سے ایک دن کے حساب سے تیس سو سات روپے کاٹے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ رمضان کے بابر کر مہینے میں ملامین پر ظلم کررہی ہے اورجو بھی اس ظلم کی مخالفت کرتا ہے تو اسے فارغ کردیا جاتا ہے جو سراسرظلم وناانصافی ہے،انہوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
366 total views, no views today


