سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے دفتر میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اُوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اُوز اپنے حدود کے تھانہ جات کو فلاحی مراکز بنادیں، تاکہ عوام بلا جھجک اپنے مسائل آپ تک پہنچائیں اور اُن پر بروقت کاروائی ممکن بنایا جائے، جو بھی علاقہ مشران آپ کے تھانہ ، چوکی یا دفتر تشریف لائیں تو اُن کو عزت و احترا م کے ساتھ بٹھائیں، اور مظلوم کی دادرسی کریں’’ بقول سابقہ آئی جی پی خیبر پختونخوا ، مظلوم کار ابطہ سیدھا خالقِ حقیقی کے ساتھ ہوتا ہے‘‘ اُن کے فریاد کو سُن کر اُن کو قانون کے مطابق بروقت انصاف دلانے کے کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اذیت کے بجائے سہولت دے دیں، اذیت صرف مجرموں اور سماج دشمن عناصر کیلئے ہے ، منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرکے اُن کو سرکاری مہمان بنانے میں تاخیر نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لوئر سٹاف کو ہدایت دے کہ وہ عوام کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئیں’’پہلے سلام پھر کلا م ‘‘ کو اپنا تکیہ کلام بنائیے کیونکہ اچھے اخلاق اچھے خاندان سے تعلق کی نشانی ہے ، دوران ڈیوٹی ہیلمٹ ، جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ سوات پولیس عوام دوست پولیس ہے ، پولیس عوام کے حاکم نہیں خادم ہے۔اس موقع پر ضلع بھر کے آل ایس ڈی پی اوز نے ڈی پی او سوات کو ماہ جنوری کا پراگرس رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماہ جنوری میں77سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کئے گئے جس میں 83.243کلوگرام اعلیٰ کوالٹی (حشیش )چرس، 3.174کلوگرام ہیروئن ،10گرام افیون، 15گرام آئس ،166لیٹر دیسی شراب ،12اشتہاری ملزمان گرفتار،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران2عدد ایس ایم جی ،11عددرائفل ،8عدد شاٹ گن،48عدد پستول ،990عدد کارتوس برآمد کئے گئے ، 2203جرائم پیشہ افرادکے خلاف ایف آئی آر درج کی جبکہ 444مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ۔اچھی کارکردگی پرقائمقام ایس ڈی پی او سیدو شریف سرکل اکبر حیات خان کو 5000روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
1,345 total views, no views today



