سوات، سوات میں یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا، مختلف مقامات میں ریلیاں، جگہ جگہ تقریبات کا انعقاد ،علاقہ کشمیربنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا، ملک کے دیگرحصوں کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا اس سلسلے میں مختلف سکولوں کے طلبہ اورسول سوسائٹی کے لوگوں نے ریلی نکالی جس کے شرکاء کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے
جہاں پر مقررین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پراقوام خاموش کیوں ہیں،انہوں نے کہاکہ جنت نظیروادی کشمیر کے باسی بھارت کے ظالمانہ اورگھناؤنے ہتھکنڈوں کے خلاف کل بھی سینہ سپر تھے اور آج بھی سینہ سپر ہیں ان ہزاروں شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں جو ان کا جائز حق ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے خلاف مظالم کا ہرحربہ استعمال کرچکا ہے ،وہاں کے بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اقوام عالم اس ظلم پر خاموش تماشائی کا کرداراداکرہی ہیں،انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو ان کی خواہش کے مطابق آزادی ملے گی۔
455 total views, no views today


