سوات،سوات کے علاقے شیراڑئی کے عوام نے ٹرانسفارمر کی خرابی اورمحکمہ واپڈاکی غفلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی،مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں انتہائی اقدام اٹھانے کی دھمکی دی ،مظاہرین نے واپڈا،ایم این اے مرادسعیداورایم پی اے گران خان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب
کے سامنے پہنچ گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تین ہفتوں سے ان کے علاقے کا ٹرانسفارمر خراب پڑاہے جس کی وجہ سے علاقے میں اندھیروں کا راج ہے جبکہ بجلی بند ہونے وجہ سے پانی قلت نے بھی سراٹھارکھاہے،انہوں نے کہاکہ شدیدگرمی میں ٹرانسفارمرکی خرابی نے روزہ داروں کی پریشانیوں اورمشکلات میں اضافہ کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ محکمہ واپڈاکی توجہ باربار اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی جبکہ ایم این اے مرادسعیداورایم پی اے گران خان نے بھی عوامی مسائل پرچشم پوشی اختیارکررکھی ہے ،انہوں نے کہاکہ اگرعلاقہ شیراڑئی کاٹرانسفارمرجلدازجلد ٹھیک نہ کیاگیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوجائیں گے۔
345 total views, no views today


