سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) چےئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ کورٹس سوات میں سوات بار کے وکلاء کیلئے کارپارکنگ ،چیمبرزاور سپورٹس جم کے عظیم الشان منصوبہ کا افتتاح کیا۔ منصوبہ 300گاڑیوں کیلئے دو منزلہ کارپارکنگ ، 40وکلاء چیمبرز اور مختلف ان ڈور گیمز کی سہولت سے آراستہ جم پر مشتمل ہے اور اس کی تکمیل پر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔ افتتاحی تقریب سوات بار میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی سوات عامر آفاق ، تحصیل کونسلر باز خان،بار صدر مجاہد فاروق اور سھیل سلطان ایڈوکیٹ کے علاوہ سینئر اور جونئر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ٖفضل حکیم خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ، وکلاء اور جج صاحبان عوام کو انصاف کی فراہمی جیسا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں اور ضلع سوات میں ان تینوں شعبوں میں بہترین لوگوں کی واضح کثرت ہے ۔ انھوں نے اس موقع پر تاکید کی کہ ہر ذمہ دار کو اپنی ذمہ داری کاجواب قیامت کے دن دینا ہو گالہذا ہر شخص کو عد ل و انصاف سے عوام کی مخلصانہ خدمت کرنی چاہیے۔بار صدر مجاہد فاروق نے یہ عظیم الشان منصوبہ تعمیر کرنے پر چےئر مین ڈیڈیک اور صوبائی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیااور یقین دلایا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے وکلاء دلجمعی کے ساتھ عوام کی خدمت کر سکیں گے اور وکلاء کے پارکنگ اور دفاترکا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا۔
1,330 total views, no views today



