سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )انجمن پٹواریان وقانون گویان کے ضلعی صدر خالدخان کی قیادت میں دیگرعہدیداروں نے سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر مجاہدفاروق ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری امجدحسین سے بارروم میں ملاقات کی اورانہیں اپنے مسائل اور قلم چھوڑہڑتال سے آگاہ کیا اورکہاکہ اس وقت صوبہ بھر کے پٹواریان اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑہڑتال پر ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات میں اپ گریڈیشن،سکیل،پٹوارخانوں کے کرایہ جات کی ادائیگی،الاؤنسزوغیرہ شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے نہ صرف باربارمطالبات کئے بلکہ حکومتی ذمہ داروں سے ملاقاتیں بھی کیں مگر کہیں بھی شنوائی نہیں ہوسکی جس کے بعد ہم ہڑتال پر مجبورہوگئے ،انہوں نے کہاکہ ہم اپنی ڈیوٹی کے علاوہ پولیو مہم ،سیلاب کے دوران اوردیگرمواقعوں پر بھی ڈیوٹی کررہے ہیں جس کا ہمیں کسی قسم کا معاؤضہ نہیں ملتا ،انہوں نے کہاکہ پٹواریان بڑی جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ان کے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا جو قابل افسوس امر ہے ،اس موقع پر سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر مجاہدفاروق ایڈووکیٹ نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں ہرقسم تعاؤن کا یقین دلایا،وفدمیں انجمن پٹواریان وقانون گویان کے نائب صدر اسدخان،پریس سیکرٹری رشیدعلی،سینئرنائب صدر عبدالجبار،شاہ فیصل،اکبرحسین اور فضل جاوید شامل تھے جنہوں نے تعاؤن کرنے کی یقین دہانی پر مجاہدفاروق ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری امجدحسین کا شکریہ اداکیا۔
1,318 total views, no views today



