تحصیل کبل کے علاقہ ڈاڈھارا پولیس چیک پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں کو پولیس اہلکاروں پر تشدد ، دو پولیس اہلکاروں کو یونٹ لے جاکر شدید تشدد کا نشانہ بناے گیا ۔ پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلوس کے دوران لوگوں نے مین روڈ کو بند کیا تھا
اور اس دوران پولیس اہلکار روڈ کھولنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پاک فوج کے جوانوں نے اکر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کی اور پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان دیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھی پوزیشن سنھبال لئے جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنے ساتھیوں کو طلب کرکے دو پولیس اہلکاروں سلیم اور امیر حسن کو گاڑیوں میں ڈالا اور اپنے یونٹ لے گئے اور وہاں باوردی پولیس اہلکاروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد ان کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سیکورٹی فورسز کی ہدایت پر ابتدائی طبی امداد کے بعد پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں فارغ کردیا ۔کبل پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں زخمی پولیس اہلکار اپنے گھروں میں زیر علاج ہے ، اس سلسلے میں پولیس کا موقف جاننے کے لئے ڈی پی او سوات سے رابطہ کیا گیا لیکن وہ افس اور گھر کے ٹیلی فون نمبروں پر موجود نہ تھے ، پاک فوج کا موقف جاننے کے لئے ائی ایس پی ار کے کرنل سے بھی رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا
454 total views, no views today


