مینگورہ، گل کدہ کے عوام نے سابق ناظم رشید اقبال ، طارق خان ، بخت زادہ اور خائستہ خان کی قیادت میں گل کدہ میں ٹرانسفارمروں کی مسلسل خرابی اور لائن مینوں کی عدم دستیابی کیخلاف پریس کلب اور واپڈا دفتر تک مظاہر ہ کیا ،مظاہرین نے پلے کارڈ اُٹھار کھے تھے جس پر ایم این اے اور ایم پی اے اور واپڈا کیخلاف نعرے درج تھے ، واپڈا پہنچنے پر ڈی ایس پی سیدو سرکل نے مظاہرین کو پرامن رہنے کی التجا کی اور ایس ای واپڈا فضل ربی خان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا
اس موقع پر ایس ای فضل ربی نے ایس ڈی او محمد جبرائیل کو ہد ایت کی کہ گل کدہ میں ٹرانسفارمروں اور لائن مینوں کے حوالے سے فی الفور مسئلہ حل کریں ، اور ٹیم بھیج کر مسئلہ حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی اور گل کدہ میں لائن مینوں کی تعیناتی کی بھی یقین دہانی کرائی جس پر عوام وہاں سے روانہ ہوکر پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے میونسپل کمیٹی گئے جہاں پر مظاہرین نے سی ایم او نثار خان اور واٹر سپلائی انچارج اختر ایوب سے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
501 total views, no views today


