کبل(سوات نیو ز ڈاٹ کام) تحصیل کبل توتانوبانڈئی میں اعلی معیار کے انصاف بلاک فیکٹری کا افتتاح بدست تحصیل کونسلر یوسی قلاگے انجنئیر اکرام خان اور یوتھ کونسلر سید باچا کیا گیا اس موقع پر لیاقت علی ،جان عالم ،نور محمد خان،شیر محمد ،شمشیر علی،ارشد خان،صنوبر ،عباس خان،اختر جمیل،خورشید علی مسین دا،امیر رحمان،شیر افسر،لعلی،خان گل،باچا حسین سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر انجنئیر اکرام خان ،سید باچا اور دیگر نے کہا کہ فیکٹری کے قیام کا مقصد علاقے کے عوام کو بہترین معیار کے بلاک گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے سمیت محنت کش افراد کو روزگار مہیا کرناہے انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے کے دیگر بلاک فیکٹریوں کے نسبت انصاف بلاک فیکٹری میں اعلی کوالٹی کے بلاک انتہائی موزوں قیمت پر دئے جائیں گے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کو ریلیف مل سکے اہلیان علاقہ نے انصاف بلاک فیکٹری کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انجنئیر اکرام خان ایک مخلص اور دیانتدار شخصیت ہیں جو علاقے کے عوام کے امنگوں کے مطابق کاروبار کرکے خوشحالی لائینگے آخر میں فیکٹری کے کامیابی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
1,080 total views, no views today



