مینگورہ ، سوات میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو پریشان کردیاہے ماہ رمضان جو رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے میں بھی پہلے سے بڑھکر بجلی بند کی جاتی ہے۔ شہریوں کے احتجاج،مظاہرے اور دھرنے بھی بے کار رہے روزانہ احتجاجی مظاہرہے ہوتے ہیں لیکن بجلی آنے کانام نہیں لے رہی لوڈ شیڈنگ سمیت سوات کے زیادہ ترعلاقوں کے ٹرانسفارمرناکارہ ہوچکے ہیں جس کے وجہ سے وہاں کے علاقے تاریکٰ میں ڈوب چکے ہیں شہرمیں بھی درجنوں ٹرانسفارمرناکارہ ہوچکے ہیں۔ جس کی بحالی خواب بنتی جارہی ہے۔
ادھر ممبران اسمبلی ہاتھوں پرہاتھ رکھ کر تاشہ دیکھ رہے ہیں ان کی بے بسی اتنی ہے کہ مذمت تک نہیں کرسکتے نہ ہی واپڈا کے ذمہ داروں سے بات کرسکتے ہیں کہ عوام پر ظلم کیوں ہورہاہے بے زبان ممبران اسمبلی خود جنریٹر چلاکر اے سی کمروں میں بیٹھے رہتے ہیں اور ان کو ووٹ دینے والے عوام دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں، ممبرقومی اسمبلی مراد سعید کو غائب ہوچکے ہیں حالانکہ سوشل میڈیا پر ان کے گمشدگی کے اشتہارات بھی شائع ہوچکے ہیں لیکن نظرآتے ہی نہیں، عوام کے حال پر رحم کھاکر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
386 total views, no views today


