بریکوٹ، گزشتہ سال کی طرح سوات میں اس سال بھی ڈینگی وائر س کے مریضوں میں ائے روز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، اور اب تک کافی لوگوں میں ڈینگی وائر س کا تصدیق ہو چکا ہے ، ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے رپورٹ کے مطابق تحصیل بریکوٹ کو ڈینگی وائر س کے حوالے حساس علاقہ قرار دیا گیا ہے ، مگر تحصیل بریکوٹ میں انتظامیہ او ر دیگر متعلقہ حکام
نے لمبی تان کر سو گئے ہیں انتظامیہ جانب سے احتیا طی تدابیر اور مچھر مار سپرے وغیرہ کا کوئی اثار نظر نہیں اتی ، جس باعث تحصیل بریکوٹ کے عوام میں ایک زبر دست مایوسی اور بے چینی کا لہر دوڑ گیا ہے ، اس حوالے سے تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقو ں مختلف الخیال لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 81 کے سابق سینئر نائب صد ر فضل ودو د باچا نے کہا کہ ڈینگی وائر س ایک خطر ناک مرض ہے ، اور تحصیل بریکوٹ میں اس مہلک مرض روک تھام کیلئے بریکوٹ انتظامیہ کے طرف سے کو ئی عملی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا ئی گئی ہے ، جو ایک تشویش ناک بات ہے ، انہوں نے کہا کہ بریکوٹ میں ڈینگی وائر س کے حوالے سے سرکاری سطح پر اقدامات محض اخباری بیانات اور فوٹو سیشن تک محدود ہے ، عملی اقدامات نہ ہونے کی برابر ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائر س کے روک تھام کیلئے بریکوٹ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام عملی اقدامات اٹھائیں ، اور عوام میں شعور اجاگر کر نے کیلئے احتیاطی تدابیر کیلئے خصوصی پر وگرامات کا انعقاد کیا جا ئے ،
369 total views, no views today


