سوات،سوات کی تحصیل چارباغ میں ایم ایم اے دور حکومت میں منظور ہونے والا سول اسپتال تاحال قائم نہیں ہوسکا ،،علاقے کے عوام کو طبی سہولیات کے لئے سیدو شریف یا خوازہ خیلہ اسپتال لے جانا پڑتا ہے اورچارباغ کے عوام ایمرجنسی سروس سے محروم ہیں،تحصیل چارباغ میں سول اسپتال کے لئے ایم ایم اے دورحکومت میں سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی نے منظوری دی تھی،جس کے لئے اراضی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا تھا
مگر بد قسمتی سے ابھی تک چارباغ میں اسپتال تعمیر نہ ہو سکا،اسی درمیان اے این پی کی حکومت بھی گزر گئی اور اب پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اسپتال کے قیام کے لئے تاحال عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے،تحصیل چارباغ جس کی آبادی اب ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے کے لئے صرف بنیادی صحت مرکز کام کررہا ہے جس میں صرف ایک ڈاکٹر ہوتا ہے جس سے چارباغ کے عوام کی ضروریات پوری نہیں ہوسکتیں کیونکہ یہاں لیڈی ڈاکٹر ہے اورنہ ہی چلڈرن ڈاکٹر تعینات ہے اسی طرح لیبارٹری ہے اور نہ ایمبولنس اور نہ ہی ایکسرے پلانٹ،چارباغ کے عوام کا موجودہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ چارباغ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے اسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے ۔
402 total views, no views today


