سوات، سوات کے تحصیل کبل اور مٹہ کے درجن بھر سے زائد دیہاتوں میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ رہی ، کرفیو کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ، لوگ اپنے گھروں میں محصور ، سرچ اپریشن بھی جاری رہی ، سوات کے دو تحصیلوں کبل اور مٹہ کے مختلف دیہاتوں کانجو، کوزہ بانڈی، برہ بانڈی، دمغار، ننگولئی، چھوٹاکالام ، کوز شیر پلم
، بر شیرپلم ، شکردرہ، سمیت دیگر اس پاس کے علاقوں میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ رہی ، کانجو سے لیکر مٹہ تک مین شاہراہ پر بھی کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے سڑک سنسان رہی ، سیکورٹی فورسز نے کرفیو والے علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور سرچ اپریشن کا سلسلہ جاری رکھا، سیکورٹی فورسز نے ننگولئی اور شکردرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی وجہ سے امن کمیٹیوں کا ایک رہنما جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد فورسز نے تحصیل کبل اور مٹہ میں کرفیو لگا کر سرچ اپریشن کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔
454 total views, no views today


