مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام) ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان نے درشخیلہ ،چینالہ اور کوزہ درشخیلہ میں 50kvکے تین ٹرانسفر مر نصب کر دئے،تٖفصیللات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹیی کے صو بائی رہنماضلعی نائب ناظم سوات عبدالجبار خان نے اپنے ائی ڈی پی فنڈ سے یونین کونسل درشخیلہ کے مختلف دیہاتوں میں بجلی پول ،بجلی تار اور 50kvکے تین ٹرانسفر مر نصف کر دئے گئے،جسمیں چینالہ میں لگنے والے ٹرانسفر مر سے 30سے زیادہ گھرانے مستفید ہونگے اسی طرح کوزہ درشخیلہ میں بھی بجلی کے کمی میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی، اس طرح درشخیلہ میں لگے بڑے 200kvکے ٹرانسفر مر سے ادھے گاوں کو بجلی میسر تھی اور اس بڑے ٹرانسفر مر پر لوڈ بہت زیادہ تھا مگر اب 50kvکے نئے ٹرانسفر مروں کے نصب کر نے سے عوام کے مسائل میں کسی حد تک کمی ائیگی،اس موقع پر علاقہ عوام نے ضلعی نائب ناظم کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ بجلی کہ دیرینہ مسلے پر ان ٹرانسفر مروں کے لگنے سے کمی ائیگی۔۔
2,375 total views, no views today



