سوات، سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں تحریک انصاف کے بااثر افرادنے غریب شخص کے گھر پر دھاوا بول دیا، لاٹھیوں کی وار کرکے بچوں خاتون اور بزرگ کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے پولیس سٹیشن کے دروازے بندکرکے رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا، سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی میں زخمی ہونیوالے شیر خان ان کی بیوی ،
بچوں اور سسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گھر کوٹہ گاؤں میں ہے جن پر محمد شاہ خان اور ان کے گھروالوں نے کیس کیا تھا جس کا فیصلہ عدالت نے ہمارے حق میں کیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے موبائل کے ذریعے دھمکیاں دے رہے تھے، جبکہ ایک شخص مجھے کال کرکے خود کو ارمی کا بندہ کہہ رہا تھا، جمعہ کے روز انہوں نے مجھے بٹ خیلہ بلایا جب میں وہاں چلا گیا تو محمد شاہ خان اپنے گھروں والوں سمیت میرے گھر میں گھس کر میری بیوی ، سسر، بچوں پر لاٹھیوں سے وار کرکے ان کو شدید زخمی کردیا ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال لایا گیا ،میری گھر پر حملہ اور گھروالوں کو زخمی کرنے کے بعد جب میری بیٹی پولیس سٹیشن گئی تووہاں پر موجود ایس ایچ او اقبال نے پولیس سٹیشن کے دروازے بندکرکے ایف ائی ار درج کرنے سے انکار کردیا ، شیر خان نے کہا کہ مذکورہ فریق خود کو پاکستان تحریک انصاف کے اہم لیڈر کہتے ہیں اور ہمیں دھمکی دیتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت میں میرا کوئی بال بھی بیگا نہیں کرسکتا ہے، انہوں نے میڈیا کی وساطت سے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت ، اور مرکزی چیئر مین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیکر مجھے انصاف دلائیں ، انہوں نے کہا کہ ڈی ائی جی عبداللہ کو بھی اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہئے اور ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے تاکہ وہ دیگر غریبوں کیساتھ ایسا نہ کرے
381 total views, 1 views today