سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)کبل میں جعلی ایف ائی ار کے اندراج پر ڈی پی او ان ایکشن ،اے ایس ائی سمیت دو اہلکار معطل ،انکوائری مکمل ،زرائع کے مطابق گزشتہ رات اے ایس ائی انوار الحق پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کانجو میں ایک ہوٹل پر رات گیارہ بجے گئے جہاں پر انہوں نے ہوٹل ملازمین کو نیند سے بیدار کرکے چائے بنانے کا کہا اور چائے پینے کے بعد ملازمین نے جب پیسوں کا مطالبہ کیا تو اس پر اے ایس ائی انوار الحق طیش میں اگئے اور انہوں نے انکے کمرے میں سامان ادھر ادھر پھینک کر جب انہیں کچھ نہ ملا تو انہوں نے تین ملازمین لعل فقیر ،بہروز اورواجد کے خلاف منشیات کا غلط پرچہ درج کرکے انکو گرفتار کرلیا واقعے کی شکایت ملتے ہی ڈی پی او سوات واحد محمود نے ایس پی خانخیل خان اور ڈی ایس پی کبل کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی اور رپورٹ دینے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے انکوائری مکمل کرکے پولیس اہلکاروں کو قصور وار قرار دے دیا ،رپورٹ کے مطابق اے ایس ائی رات گیارہ بجے ہوٹل میں گئے جبکہ پرچہ رات آٹھ بجے درج کیا گیا تھا ،جس پر ڈی پی او سوات واحد محمود نے محکمانہ کاروائی کی اور انہیں مطل کردیا ،جس پر مقامی لوگوں اور متاثرہ افراد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔
1,964 total views, no views today



