سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ یکم اپریل کو سوات جلسہ سوات میں نئی تاریخ رقم کریگا اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور دختر پاکستان مریم نواز کبل گراؤنڈ میں تاریخی خطاب کریں گے ، جلسے کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ، اپنے دفتر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم اپریل کو پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور دختر پاکستان مریم نواز کبل گراؤنڈ میں تاریخی خطاب کریں گے ، اسلئے تمام رہنما اسکے لئے اپنی کوششیں تیز کریں تاکہ اس جلسے کو تاریخ کا بڑا جلسہ بنا کر نئی تاریخ رقم کریں ، انہوں نے کہا کہ کبل جلسہ سوات میں سیاسی تاریخ بدل دیگی اور یہاں پر ن لیگ مزید مستحکم ہو جائیگی ، انہوں نے کہا کہ شیر خیبر پختونخوا امیر مقام نے جلسے کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہے جو کہ جلسے کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے ۔
1,944 total views, 2 views today