سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ تمام حکومتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کی ساڑھے چار سالہ کارکردگی بہتراور نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتیں ان اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتیں جو پی ٹی آئی نے اپنی اولین حکومت میں اٹھائیں اور ان پر عمل درآمد کرایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈاکٹرز ،پروفیسرز،اساتذہ ،پولیس ،اور دیگر طبقات کی ناراضگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہسپتالوں تعلیمی اداروں ،تھانوں اور پٹوار سسٹم کو غریب عوام اور طلباء کی خدمت کا پابند بنایا۔سب سے بڑ ھ کر اداروں کی مضبوطی اور معاشی نظام میں شفافیت کے اقدامات ہیں جو آیندہ نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیادوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے دن رات کی کوششوں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیااور سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کیاجس کی مثالیں خود عوام کی نظروں کے سامنے ہیں۔
1,739 total views, no views today



