بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ میں سوئی گیس کے پائپ لائین بچھانے کا تمام کام مکمل ہو چکا ہے مگرپائپ بچھانے کے بعد گیس کنکشن کی تنصیب کاکا م مکمل نہ ہوسکا سیاسی مداریوں نے عوام کو دھوکوں میں ڈال کر جگہ جگہ افتتاح کئے مگر صرف افتتاح تک ہی محدود رہے۔حالیہ انتخابات میں اے این پی کے قومی اسمبلی کے ممبر مظفر الملک کاکی خان
نے کوٹہ ،ابوہا،گورتئی ،بریکوٹ کا باقا عدہ افتتاح کیا مگر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہو سکا اور تحصیل بریکوٹ کے عوام اس قدرتی سہولت سے محروم ہے ،تحصیل بریکوٹ کے عوام نے تین سال سے ڈیمانڈنوٹس جمع کروائے ہیں مگر کنکشن کا حصول ان کے لیے خواب بن گیاہے۔ سیاسی بنیادوں پرشروع ہونے والا کام سیاست کے نظر ہو گیا۔ بریکوٹ کے عوام سوئی گیس کے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ اربوں روپے سے مکمل کیے گئے عوامی مفادکے منصوبے جوکہ عوام کے فائدے کے لیے مکمل کیاگیا کی سہولت عوام کو دی جائے اور شہریوں کو سوئی گیس فراہم کیے جائیں تاکہ ہر شہری اس سے فائدہ حاصل ہوگا اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی بھی ختم ہو جائیگی۔
410 total views, no views today


