مٹہ ( رحیم خان ) مٹہ بار ایسوسی ایشن اپر سوات مٹہ کے سالانہ الیکشن مکمل محمد حلیم خان ایڈوکیٹ صدر جبکہ سید احمد خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب نائب صدارت پر محمد عالم خان ایڈوکیٹ کامیاب تین عہدیدار پہلے بلامقابلہ کامیاب ہوگئے تھے الیکشن نگران صدر زاہد حسین کے نگرانی میں ہوا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ بار ایسوسی ایشن اپر سوات مٹہ کا سالانہ الیکشن نگران صدر محمد زاہد حسین ایڈوکیٹ کے نگرانی میں ہوا جس میں صدارت پر محمد حلیم خان ایڈوکیٹ دوبارہ مٹہ بار کا صدر منتخب ہو اانہوں نے 54ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ محمد ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ نے 49ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں سید احمد خان ایڈوکیٹ نے 41ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مجید اللہ خان نے 38ووٹ لیکر دوسرے اور محمد ارشاد خان ایڈوکیٹ نے 26ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے نائب صدارت پر دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں محمد عالم خان ایڈوکیٹ نے 57ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ شاہ روان خان ایڈوکیٹ نے 46ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے الیکشن صبح شروع ہوکر دوپہر دو بجے تک جاری رہی جس میں تمام وکلاء نے حصہ لیکر ووٹ استعمال کی اخر میں نگران صدر زاہد حسین خان ایڈوکیٹ نے باقاعدہ رزلٹ کا اعلان کیا دریں اثنا تین عہدیدار ضیاء اللہ خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری فرمان علی سواتی ایڈوکیٹ جائینٹ سیکرٹری اور قیوم خان ایڈوکیٹ لائیبریرین پہلے سے بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے اخر میں وکلاء سے نومنتخب صدر محمد حلیم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری سید احمد خان ایڈوکیٹ نائب صدر محمد عالم خان ایڈوکیٹ محمد ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ مجید اللہ خان ایڈوکیٹ شاہ روان خان ایڈوکیٹ محمد ارشاد خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا
1,514 total views, 2 views today