سوات، سوات چیمبر آف کامرس نے سالانہ انتخابات کا اعلان کر دیا، ایگزیکٹیو کمیٹی کا چناؤ 15 ستمبر اور صدارتی عہدوں کا انتخاب 18ستمبر کو ہو گا سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مینگورہ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے چیمبر کے انتخابات برائے سال 2014-15 کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ، انتخابی شیڈول کے مطابق سوات چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی
کے انتخابات 15 دسمبر جبکہ صدارتی عہدوں کے انتخابات 18 ستمبر کو ہونگے انتخابات کیلئے محمد یونس ، مغفور الحق سلمان اور محمد وقاص الیکشن کمیشن کے ممبران ہونگے ۔ سوات چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیمبر کے صدر احمد خان کے زیر صدارت چیمبر کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ جس میں سینئر نائب صدر علی محمد خان ،ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی امیر رحمان ، حاجی حمید الرحمن ، حاجی فضل منان ، فاروق شاہ ، محمد اسحاق ، محبوب ہارون اور خالد خان نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن شیڈول چیمبر کے نوٹس بورڈ پر اویزاں کیا جائے گا اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرست 11 ستمبر کو چیمبر کے دفتر میں اویزاں کی جائے گی ۔ ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات 15 ستمبر صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدور کے انتخابات 18 ستمبر کو ہونگے ۔ 20 ستمبر 2014 کو سالانہ جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں منتخب صدر اور نائب صدور عہدوں کا چارج سنبھالیں گے
480 total views, no views today


