مٹہ ( حیم خان) پاکستان پیپلز پارٹی اپر سوات کے صدر محمد شاہی خان اور جنرل سیکرٹری انورزمان خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان اور خود ذولفقارعلی بھٹونے ملک وقوم کیلئے جو قربانی دی ہے وہ ایک تاریخ ہے ذولفقار علی بھٹو شہید کو پھانسی اصل ملک کو ایک ایٹمی طاقت بنانے اور غریب عوام کی حقوق لینے پر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پی پی پی غریب عوام کی پارٹی ہے اور اخری لمحہ تک پی پی پی کے تمام ورکر ز ذودلفقار علی بھٹواور انکے خاندان کی ادھورے مشن کو مکمل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ائندہ الیکشن میں عوام پی پی پی کا ساتھ دیکر ذولفقار علی بھٹو شہید کی ادھورے مشن کو مکمل کرنے اپنا کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں ذولفقار علی بھٹوشہید کے39ویں برسی کی موقع پر برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے فخرزمان خان سمیع اللہ خان حسین احمد عبدالکبیر خان نجیب اللہ انجم افتاب شہبا ز ملک نواز ش علی خان فاروق خان سرفراز خان پائندہ خیل فاروق علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ برسی میں بڑی تعداد میں مقامی قائدین اور کارکنان نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ پی پی پی ملک میں غریب اور بے سہارا عوام کی پارٹی ہیں اور پی پی پی نے ہمیشہ ہی غریب عوام کیلئے اواز اٹھائی ہے جس کی سزا ذولقفار علی بھٹو شہید کیساتھ انکے پورے خاندان کو دی گئی ہے لیکن اخری پی پی پی کے کارکن تک یہ سلسلہ جاری رہیگا اور پی پی پی غریب کی حقوق کی اواز بلند کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ملک بھر غریب اور خصوصاًغریب خواتین کی خاندانوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا ہے جو پوری دنیا اپنی نوعیت کی سب سے بڑی پروگران ہے جس سے اس وقت ملک نھر میں کروڑ غریب خاندان مستفید ہوتی ہیں جو ذولفقار علی بھٹو اور انکے خاندان اور پی پی پی کا غریب عوام کیساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کو پھانسی اصل میں ملک میں جمہوریت اور ملک میں اباد غریب عوام کی حقوق کو پھانسی تھی جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مارشلء نے کھبی بھی ملک وقوم کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوا ہے اور ملک کی زیادہ تر وقت اس نقصان میں گزراہیں جس کیلئے سب سے پہلے اور اج تک پی پی پی نے مارشلء کی خلاف اواز اٹھائی ہیں اور ائندہ بھی اٹھایئنگے انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ ذولفقار علی بھٹو شہید اور انکے خاندان کے ادھورے مشن اور ملک کو حقیقی جمہوریت کی راہ پر لے جانے کیلئے پی پی پی کو ووٹ دیکر پاکستان کو ایک بار پھر ایک مضبوط جمہوری ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنانے والے شہید ذوالفقار علی بھٹواور انکے خاندان کی ملک وقوم کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جایئگی اور انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں کامیابی کی بعد چیر مین بلاول بھٹو کے قیادت میں ملک ایک بار پھر دنیا کے اہم ملکوں کے صف میں شامل ہوجایئگی اور ایک بار پھر پوری ملک میں غریب عوام کی حکومت ہوگی
1,518 total views, no views today



