سوات،سوات میں ڈینگی کے حملوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی ،پی آر سی ایس کی ٹیم ڈینگی مچھر کا لاروا ختم کرنے کے لئے سوات پہنچ گئی ،پیر کے روز سے تین حساس یونین کونسلوں میں لارا کے خاتمے پر کام شروع کی جائے گی ،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سوات اشفاق خان کے مطابق اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آر سی ایس
کے حکام اور ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پیر کے روز سے مینگورہ شہر کی تین یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام شروع کردیا جائے گا اور اس ضمن میں ابتدا یونین کونسل امانکوٹ کے علاقے سخا چینہ سے آغاز کیا جائے گا جہاں پر اب تک انیس میں سے چودہ کے قریب ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں ۔
432 total views, no views today
Comments


