سوات،سوات میں مزید ایک خاتو ن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،ضلع بھر میں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد19تک پہنچ گئی،سیدوشریف اسپتال کے ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ محکمہ سخہ چینہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریضہ مسماۃ شام وسحر زوجہ شاہ وزیر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے
جسے این ایس ون ٹیسٹ مثبت آنے پر سیدوشریف اسپتال کے میڈیکل بی وارڈ(فیمیل) میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ،اسپتال ذرائع کے مطابق سوات میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر19تک پہنچ گئی ہے جن میں سے ذیادہ تعداد علاقہ امانکوٹ کے محلہ سخا چینہ کی ہے ۔
407 total views, no views today
Comments


