سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)نیب نے زائد اثاثے پر امیر مقام کیخلاف تحقیقات شروع کردی ، ذرائع کے مطابق امیر مقام کے زائد اثاثوں کی چھان بین کیلئے نیب نے باقاعدہ طور پر تحقیقات شروع کردی، نجی نیوز چینل اے ار وائی کے مطابق نیب نے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو امیر مقام کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ، نیوز چینل کے مطابق زائد اثاثوں کی تحقیقات کرنے کیلئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، اس حوالے سے امیر مقام کیساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس کا نمبر بند رہا
1,296 total views, no views today
Comments



