سوات، صوبائی وزیر برائے محکمہ آب پاشی محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود عوام سے کیا گیا تبدیلی کا وعدہ ہر حال میں پورا کریگی ، ہم کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، مٹہ تافاضل بانڈہ روڈ پر تعمیراتی کام شروع ہونے سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ، ، ڈیڑھ سال کی مدت میں تعمیر ہونے والے منصوبے پر 29 کروڑ روپے خرچ کئے جائیگے ، عوام ترقیاتی سکیموں کی خود نگرانی اس منصوبوں میں غفلت اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریگی ، خوازہ خیلہ گریڈ سٹیشن میں ہیوی ٹرانسفارمر کی تنصیب سے حلقہ پی کے 84 میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا
، وفاق اور واپڈا خیبر پختونخوا میں بدترین لوڈ شیڈنگ کرکے پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوالیرئی میں مٹہ تافاضل بانڈہ 23.05 کلومیٹر روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے پاکستان تحریک انصاف تحصیل مٹہ کے صدر ثمر خان ، نائب صدر رشید عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اے سی تحصیل مٹہ محکمہ مواصلات و تعمیرات ہائی وے ڈویژن سوات کے حکام بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر محمود خان نے مزید کہا کہ گذشتہ ادوار میں اس روڈ کا چارمرتبہ افتتاح ہوا ہے ، لیکن دوکلومیٹر روڈ کے تعمیر کے علاوہ کوئی عملی کا م نہیں ہوا ہے ، سابق ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انشاء اللہ یہ سڑک معیاری اور بروقت مکمل ہوگا جس کو چارپیکج میں تقسیم کردیا گیا ، اور چار ٹھیکدار وں کے زیر اہتمام سڑک پر تعمیراتی کام کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 84 میں مزید سڑکوں کی تعمیر پر کام شروع ہوگا جس کے لئے خطیر فنڈ منظور کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ نیا بت کے لئے اب تک 71 ٹرانسفارمر مرمت کرچکے ہیں اور کسی ٹرانسفارمر کیلئے عوام نے کوئی چندہ جمع فنہیں کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عنقریب حلقلہ نیابت کیلئے 59 نئے ٹرانسفارمر فراہم کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر مین ایری گیشن چینل کا افتتاح ہوگا ، جس سے علاقے کی 8 ہزار300 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی ، انہوں نے کہا کہ رابطہ پلوں سمیت دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو صوبائی حکومت ختم نہیں ہوگی بلکہ ایک خوشحالی مضبوط اور نئے پاکستان کے تعمیر کے لئے عمران خان کی قیادمت میں عزم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کو ملک کے لئے مثال بنادینگے ۔
432 total views, no views today


