سوات(سوا ت نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں کو عوام کا خادم بنادیاہے ۔سرکاری اداروں میں کرپشن ،کمیشن،لوٹ مار اورسیاسی مداخلت کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا ہے ۔ وہ گزشتہ روز یخ کوہے مینگورہ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔یخ کوہے میں اے این پی ،پاکستان مسلم لیگ ن اورمختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندانوں نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت اور ضلعی صدر فضل حکیم خان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا۔فضل حکیم خان نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اکیلے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔اسلئے کچھ مفاد پرست سیاستدان اقتدار کیلئے ایک دفعہ بھراتحادیوں کے شکل میں کوشش کر رہے ہیں لیکن سوات کے غیرت مند عوام اُن کو دوبارہ موقع نہیں دے گاکیونکہ ان لوگوں نے اپنی اپنی حکومتوں میں غریب عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ہم نے عوام سے کئے گئے وعدے سچ کر دکھائے ہیں ہمارا مشن ہی عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نئے پاکستان کی بنیاد خیبرپختونخواسے رکھ دی ہے جہاں نظام کو درست سمت پر گامزن کر دیا گیا ہے اور اب ادارے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ ہم نے امیر اور غریب دونوں کیلئے ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں ۔شمولتی جلسے سے مینگورہ سٹی کے جنرل سیکرٹری تحصیل کونسلر شاہد علی ،پریس سیکرٹری و ترجمان احمد شاہ،ضلعی کونسلرشوکت علی ،ضلعی کونسلرضیاء اللہ عرف جانان،نائب صدر جاویدخان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فضل رحمان،حکیم صاحبزادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
1,716 total views, 2 views today