مینگورہ، تھانہ سیدو شریف کے علاقہ اسلامپور میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق،گل زمان اپنے بیوی کیساتھ گاڑی کے انتظار میں بیٹھا تھا کہ اوپر سے درخت اگرا جس سے خاتوں مسماۃ (ج) جاں بحق جبکہ گل زمان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال پہنچادیا ۔گزشتہ روز علاقہ اسلامپور میں میاں بیوی پر تناور درخت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیاگل زمان بیوی کیساتھ اسلامپور اڈے میں گاڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ اوپر سے درخت اگرا،زخمی کو فوری طور سیدو شریف ہسپتال پہنچا دیا گیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
سوات، مٹہ جانا انزرگے میں گھریلوں ناچاقی پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے جانا اینزرگے میں مسماۃ (م) زوجہ عمر ذادہ نے نا معلوم وجوہات کے بنا پر زہریلی دوا کھا کر خودکشی کر لی۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال کو لائی گئی۔جس کو بعد میں ورثاء کے حولے کیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر لی۔
481 total views, no views today


