سوات(ریاض احمد سے)پی کے ایچ اے کے ٹھیکیدار کا ایک ماہ قبل تعمیر ہونے والا برساتی ندی معمولی بہاو بھی برداشت نہ کرسکا ، پانی کے معمولی ریلے نے سڑک کنارے نو تعمیر شدہ نالہ پانی کیساتھ ہی بہہ گیا، عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے ایڈیشنل اے سی کیساتھ چھاپہ مارکر پی کے ایچ اے کو کل اپنے دفتر طلب کرلیا، ٹھیکیدار کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق پی کے ایچ اے مردان سے بریکوٹ تک سڑک پر تعمیراتی کام اور مرمتی کام میں مصروف ہیں، تاہم ایک ماہ قبل بریکوٹ کے نواحی علاقہ ناواگئی گورنمنٹ مڈل سکول کے ساتھ سڑک کنارے برساتی نالے کو تعمیر کیا تھا تاہم پہلی ہی بارش نے اس نالے کو پانی کے ریلے میں بہہ گیا، جس کی شکایت پر مقامی لوگوں نے تحصیل انتظامیہ کو کردی ، جس پر انہوں نے متعلقہ جگہ کا دورہ کیا اور پی کے ایچ اے کے عہدیداروں اور متعلقہ ٹھیکیدار کواپنے دفتر میں طلب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، اے سی بریکوٹ نے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد ناقص میٹریل کے استعمال پر شدید برہمی کااظہار کیا اور ٹھیکیدار کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی بھی کرادی ، جس پر علاقہ کے مطمئن ہوگئے ، اے سی بریکوٹ نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں جتنے بھی سرکاری وغیر سرکاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری ہے ان پر سخت نگرانی کی جائے گی، جہاں کہی بھی ان منصوبوں میں کوتاہی یاغیر معیاری کام پرشکایات موصول ہوئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
1,874 total views, no views today



