مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور سوا ت پریس کلب تک ریلی کا انعقاد ، دفتر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سوات میں زیر صدارت علی رحمن صدر ایپکا ضلع سوات آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سوات اور پبلک ہیلتھ ورکز یونین کا ایک مشترکہ احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے کلرکوں اور پبلک ہیلتھ کے ملازمین نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔بعدا ازاں جلسہ کے شراکاء سوا ت پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا سوات کے صدر علی رحمن ، سینئر نائب صدر اول ملک فضل سبحان، سینئر نائب صدر دوم برکت علی ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد ، نائب صدر عالم خان، پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر فضل معبو د ، درجہ چہارم ملازمین کے صدر سید خطاب، پبلک ہیلتھ ورکز یونین کے چیئر مین جہانگیر خان ، جنرل سیکرٹری سبحان علی اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اپنے تنخواہوں میں ہر سال تین سو فی صد اضافہ کر رہا ہیں۔ اور اپنے شاہ خرچیوں پر سرکاری خزانہ سے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ اور دوسری طر ف سرکاری ملازمین کو 10فی صد اضافے پر ٹرخایا جا رہا ہیں۔ جو کہ ظلم اور ناانصافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کا آخری بجٹ ہیں۔ تو سرکاری ملازمین کے تنخواہوں اور مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائیں۔ ورنہ ائندہ الیکشن میں سرکاری ملازمین اِن ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف بھر پو ر مہم چلائینگے ۔ ہمارے حل طلب اور جائز مطالبا ت یہ ہے ،تمام ایڈ ہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کرکے پے سکیل ریوائز کئے جائیں اور موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیں۔ تمام سرکاری ملازمین کو ایک جیسے سکیل دیا جائیں۔ کلرکوں کو سروس کے حساب سے ٹائم سکیل دیا جائیں۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائیں۔ اعلیٰ تعلیمی قابلیت پر ایڈوانس انکریمنٹس منظور کیا جائیں۔ اکاؤنٹس کلرکوں کااَپ گریڈیشن مئی 2014 ء سے منظور کرکے اُن کو بقایاجا ت دی جائیں۔ محکمہ صحت میں کام کرنے والے کلرکوں کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس منظور کیا جائیں۔انتظامیہ میں کام کرنے والے کلرکوں اور دیگر ملازمین کو ایگزیکٹیو الاؤنس منظور کیا جائیں۔ سرکاری ملازمتوں میں کلرکوں کے بچوں کے لئے 20فی صد کوٹہ مختص کیا جائیں۔ تمام محکموں میں سپرنٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ اور سینئر کلرک کے آسامیوں پر جلد از جلد پروموشن کیا جائیں۔ سینئر سکیل اور جونیئر سکیل سٹینو کو عدالت کے فیصلے کے تحت اَپ گریڈ کیا جائیں۔ بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر اور ایڈ من آفیسر ز کو سکیل اٹھارہ میں اَپ گریڈ کیا جائیں۔ ملاکنڈ ڈویژن کے سرکاری ملازمین سے انکم ٹیکس کے کٹوتی بند کی جائیں۔ تمام محکموں کو TA/DA، چارکول ، فائر ووڈ کے مدوں میں ڈیمانڈ کے مطابق بجٹ فراہم کیا جائیں۔
1,567 total views, 2 views today