وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ارکان پارلیمنٹ اور مقامی حکومتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ اور مقامی منتخب نمائندوں کی ترجیحات اور وسائل کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی اہمیت اجاگر کی۔وزیراعظم نے تسلیم کیاکہ بلدیاتی ادارے مستقبل کے سیاستدانوں کے لئے تربیت گاہ کا کام کررہے ہیں۔
دریں اثناء ملتان کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے اسلام آباد میںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور ان سے اپنے حلقوںسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ارکان پارلیمنٹ میں سینیٹر رانا محمودالحسن’ رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر اور صوبائی اسمبلی کے ارکان رانا طاہر شبیر اور رائے منصب علی خان شامل تھے۔بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
1,120 total views, no views today



