سوات،وادی کالام میں فارسٹ اہلکار کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والا سمگلر تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رات کے وقت لاکھوں روپے کی قیمتی ٹمبر سمگلنگ کرنے کی اطلاع پر فارسٹ اہلکاروں بی او عبدالحمید، محبوب خان ایف جی،ایف جی منور اسلام، نائب قاصد عبدالھادی اورایف جی غلام سید نے کالام کے مقام پر ناکہ بندی کی
اسی دوران رات تین بجے کے قریب ڈاٹسن نمبرPSKQ244سیلم ولد دوستی جان سکنہ مٹلتان کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے روکنے کے بجائے فارسٹ اہلکارغلام سید ولدروزی گل سکنہ کالام کو ٹکر مار زخمی کرکے گاڑی سمیت بھاگ گیا بعد ازاں ڈاٹسن کوپھاٹک کے مقام پر سڑک کنارے سے دیار کی قیمتی تختیوں سمیت قبضے میں لئے گئے، کالام تھانے میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود تا حال ان کو گرفتار نہیں کیاجاسکا ہے فارسٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ سمگلر کو پہلے بھی کئی دفعہ پکڑ کر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں ،اس سلسلے میں اے سی بحرین عارف خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے سمگلر کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کو انعام بھی دیا جائے گا۔
471 total views, no views today


