سوات،سوات میں مزید ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،سیدوشریف اسپتال کے ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مینگورہ کے علاقے سخاچینہ امانکوٹ میں مزید ایک مریض چھبیس سال کے خورشید ولد میر عالم میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق سوات میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر23تک پہنچ گئی ہے
جن میں سے ذیادہ تعداد علاقہ امانکوٹ کے محلہ سخا چینہ کی ہے ،ڈینگی کے مسلسل حملوں کے بعد شہری علاقوں کے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک20 مریضوں کا سیدوشریف اسپتال میں کامیاب علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے جبکہ 3 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں ،اسپتال ذرائع کے مطابق ابھی تک ڈینگی مرض سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔
422 total views, no views today


