آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان درانی نے کہاہے کہ خیبر پختونخو ا پولیس دلیر فورس ہے اور جوان مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے،بونیر میں ایلم چوٹی کو دہشت گردوں سے پاک کرکے پولیس اور فوج کی مشترکہ بیس پوسٹ قائم کردی گئی ہے
، سوات میں دو ماہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے کبل میں نوتعمیر شدہ سوات پولیس لائن کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان اور ڈی پی او سوات شیر اکبر خان بھی موجود تھے،اس سے قبل آئی جی خیبر پختونخوا نے خوازہ خیلہ میں جی او سی سوات میجر جنرل جاوید بخاری سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ علاقے میں امن عامہ اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی انہوں نے پیلی کاپٹر سے ایلم چوٹی کا بھی فضائی معائنہ کیا ،آئی جی خیبر پختونخوا نے کہاکہ ان کے ملاکنڈڈویژن کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہے انہوں نے کہاکہ بونیر میں ایل چوٹی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر پولیس اور فوج نے اس علاقے کو کلیئر کرکے اب وہاں پر پولیس اور فوج کی مشترکہ بیس پوسٹ بھی قائم کردی گئی ہے اور اب اس چوٹی میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں نہیں ہوسکیں گی انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا پولیس دلیر فورس ہے اور بندوق اور شجاعت ان کا خاصہ ہے اور جو کچھ خامیاں اور کمی تھیں وہ بھی پوری کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس کو آرمی کے تعاون سے بھی خصوصی تربیت دی جارہی ہے اور اب ہماری کوشش ہے کہ اپنے ٹریننگ سنٹر زقائم کئے جائیں اور اس مقصد کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر سوات میں دو ماہ کے اندر پولیس ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے گادریں اثنا انہو ں نے باقاعدہ طور پر سوات پولیس لائن کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا
416 total views, no views today


