سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء آفتاب خان شمع خیل آف رونیال مٹہ نے کہا ہے کہ قائدین کی عدم توجہ سے کارکن مایوسی کے شکار ہے،گزشتہ عام الیکشن کے بعد انجینئر امیر مقام سمیت کسی بھی عہدیدار نے رونیال کی کارکنوں کا حال تک نہیں پوچھا اگر یہی روش جاری رہا تو انے والے الیکشن میں پارٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ کارکن پارٹی کا اصل سرمایہ ہے کارکنوں کے بدولت الیکشن میں کامیابیاں حاصل کی جاتی ہے مگر بدقسمتی سے کارکنو ں کو پارٹی میں وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ حقدار ہوتے ہیں اگر رونیال کے کارکنوں کو اسی طرح دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جاتی رہی تو علاقہ سے پارٹی کا صفایا ہوجائیگا جس کی ذمہ داری انجینئر امیر مقام و دیگر ذمہ داروں پر عائد ہوگی۔
1,106 total views, no views today
Comments



