گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف میں سپورٹس داخلوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ، بے قاعدگیوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئے گئے
، تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں ہونے والے ایف اے ، ایف ایس سی کے داخلوں کیلئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی تھیں ، فارم ان کمیٹیوں کے سربراہان کے ساتھ جمع ہوتے ہیں ، اسطرح سپورٹس کمیٹی کے ساتھ بھی سپورٹس داخلہ لینے والامتعلقہ کمیٹی کے ساتھ جمع ہوتے ہیں ، مگر تمام قواعد و ضوابط بالائی طاق رکھے اصل جگہ یعنی کمیٹی کے ساتھ فارم جمع کرنے والے طالب علموں کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے اپنے ساتھ جمع کرنے والے فارم کو سپورٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ، متاثرہ طلباء نے اعلی حکام سے اس بے قائدگیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، اس سلسلے میں کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کیا
525 total views, no views today


